(رائٹر) امریکہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اور روس کوششوں سے جو جنگ بندی نافذ ہوئی ہے اس کی کامیابی کا انحصار روس پر رہے گا۔
یہاں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرنے کے بعد مسز کلنٹن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران
کہا کہ اب یہ رو س پر منحصر ہے کہ وہ اپنے اثرورسوخ سے اس جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کراسکتا ہے یا نہیں۔
مسز کلنٹن نے کہا کہ یہ روسی صدر بلادیمیر پوتن پر ہے کہ وہ سب کے لئے خطرہ بن چکے جنگجو تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کے اپنے عزم پر عمل کرے مسئلہ کے حل کے لئے سیاسی مذاکرات کا آغاز کرے۔